ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میانمار کی فوج پر روہنگیا افراد کے راستوں میں بارودی سرنگیں بچھانے کا الزام

میانمار کی فوج پر روہنگیا افراد کے راستوں میں بارودی سرنگیں بچھانے کا الزام

Mon, 11 Sep 2017 17:07:32    S.O. News Service

ینگون ،11ستمبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)میانمار کی فوج پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کی سرحد پر باوردی سرنگیں بچھا رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ انہی سرنگوں کی زد میں آ کر اتوار کے دن دو روہنگیا مسلمان زخمی بھی ہوئے۔ راکھین سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مہاجرین نے بتایا ہے کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز اس کمیونٹی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ادھر بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے بھی کہہ دیا ہے کہ میانمار میں روہنگیا افراد کی نسل کشی کا عمل جاری ہے۔ تاہم ینگون حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی ہے۔


Share: